امریکہ کے محکمۂ انصاف نے بھارتی حکام کو مطلع کیا ہے کہ اقتصادی جرائم کے مرتکب مفرور ملزم Nirav Modi کے بھائی Nehal Modi کو امریکی حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی جانچ بیورو CBI کی جانب سے اُس کی حوالگی کی درخواست مشترکہ طور پر پیش کئے جانے کے تناظر میں یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ED نے کہا ہے کہ امریکی استغاثہ کی جانب سے داخل کی گئی شکایت کے مطابق دو معاملات میں حوالگی کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ان میں سے ایک کالے دھن کو جائز شکل دینے اور دوسرا معاملہ مجرمانہ سازش کا ہے۔
کروڑوں ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی کیس کے سلسلے میں Nehal Modi بھارت میں مطلوب ہے، جو ملک کی تاریخ میں سب سے بڑے بینکاری گھپلوں میں سے ایک ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور CBI کی چھان بین سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ Nehal Modi نے اپنے بھائی Nirav Modi کی طرف سے جرم کے ارتکاب سے حاصل ہونے والی رقم کو جائز شکل دینے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ Nirav کو بھی برطانیہ سے بھارت لائے جانے کی کارروائی کا سامنا ہے۔
Site Admin | July 5, 2025 10:06 PM
امریکہ کے محکمۂ انصاف نے بھارت کی حوالگی کی درخواست پر کروڑوں ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی کیس میں ملزم Nehal Modi کو گرفتار کرلیا ہے
