ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan آج سے بھارت کے دو روزہ دورے پر رہیں گے، جہاں وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan آج سے بھارت کے دو روزہ دورے پر رہیں گے، جہاں وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے خلا، دفاع اور اسٹریٹیجِک ٹیکنالوجی اشتراک پر تبادلہئ خیال کی توقع ہے تاکہ بھارت-بحرالکاہل اور اُس سے آگے سلامتی ترجیحات مشترک کی جا سکیں۔ اپنے دورے کے دوران جناب Sullivan، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور دیگر بھارتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، IIT دلّی کا بھی دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب صدر جَو بائیڈن 20 جنوری کو سبکدوش ہوں گے اور جناب ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گے۔ جناب جے شنکر نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا اور جناب Sullivan سے ملاقات کی تھی۔×