امریکہ کے غیر ملکی ایجنٹس کے رجسٹریشن سے متعلق ایکٹ FARA کے تحت جاری کی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال اپریل میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے آپریشن سندور سے پاکستان کو بڑا دھچکا لگا تھا۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ اُس وقت پاکستان نے امریکہ سے مدد کی اپیل کی تھی اور اِس کے عوض مزید سرمایہ کاری، خصوصی رسائی اور اہم معدنیات کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان کے سفارتکاروں اور محکمہئ دفاع کے اہلکاروں نے اِس کارروائی کے تناظر میں کئی امریکی عہدیداروں اور رابطہ اہلکاروں، حتیٰ کہ امریکی میڈیا سے emails اور Phone Calls کے ذریعے 50 سے زیادہ مرتبہ رابطہ قائم کیا اور ملاقاتیں بھی کیں۔ جموں و کشمیر میں پہلگام میں سیاحوں پر پاکستان کی شہ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت نے آپریشن سندور انجام دیا تھا۔
چھ اور سات مئی کی درمیانی رات کو بھارت نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے کئی بنیادی ڈھانچے کے ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا تھا اور شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اِن میں بہاولپور، Muridke، مظفر آباد اور کوٹلی جیسے مقامات پر جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ جیسے گروپوں سے وابستہ تربیتی کیمپ، لانچ پیڈس، کمان مرکز اور Logistics ٹھکانے شامل تھے۔x