امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے جوابی محصولات کے اعلان کی وجہ سے شیئربازاروں میں زیادہ فروخت ہونے کی وجہ سے بھارتی شیئربازار میں بھی آج گراوٹ آئی ہے۔ شروعاتی تجارت میں سینسیکس 544 پوائنٹس گرکر 75 ہزار 750 پر پہنچ گیا تھا جبکہ نفٹی 194 پوائنٹس گرکر 23 ہزار 59 پر پہنچ گیا۔
امریکہ کے صدر کی طرف سے جوابی ٹیکس کے اعلان کے بعد عالمی بازاروں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ زیادہ تر ایشیائی بازاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔