امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحاد کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو کل دیے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔ امریکہ، یوروپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو Patriot فضائی دفاعی نظام سمیت ہتھیار فروخت کرے گا، تاکہ وہ اسے یوکرین کو فراہم کر سکیں۔ یوکرین، روس کے ڈرون اور میزائل حملوں کے خلاف مزاحمت میں جدّوجہد کرتا نظر آ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت اور جناب ٹرمپ کی جانب سے ہتھیاروں کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کی بات کہی ہے۔ Patriot بیٹریاں آنے والے میزائلوں کا پتہ لگاتی ہیں اور انہیں دنیا کے بہترین فضائی دفاعی نظام میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ ×
Site Admin | July 12, 2025 10:04 AM | US NATO UKRAINE
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحاد کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں۔
