ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 9:41 AM | US Ukraine Meet

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُنھیں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کی اِس بات پر شک ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُنھیں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کی اِس بات پر شک ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی اس بات سے جلد ہی امن سمجھوتے کے بارے میں نئے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ویٹکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے دوران یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی سے مختصر ملاقات کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وہائٹ ہاؤس نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی 15منٹ کی اس ملاقات کو بے حد ثمر آور قرار دیا ہے۔ جناب زیلنسکی نے بھی اِس ملاقات کو علامتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات تاریخی ثابت ہو سکتی ہے۔

جناب ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ جناب پوتن کو گذشتہ دنوں شہری علاقوں اور قصبوں پر میزائل داغنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُن کے مثبت تجزیے کے برخلاف ہے جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ جمعے کے روز ماسکو میں  اُن کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور پوتن کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد دونوں فریق کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے بے حد قریب ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں