امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق شرطوں پر راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے حماس کو خبردار کیا کہ وہ صورتحال کے ابتر ہونے سے پہلے اِس سمجھوتے کو تسلیم کر لے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب وہ اِس مہینے کی 7 تاریخ کو وہائٹ ہاؤس میں بات چیت کے لیے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا خیر مقدم کریں گے۔
صدر ٹرمپ، اسرائیل کی حکومت اور حماس پر دباؤ میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی اور یرغمالوں سے متعلق ایک معاہدہ طے کریں تاکہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔×