امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں صدر ٹرمپ نے منگل کے روز سے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی اضافی محصول عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی درآمدات پر پہلے ہی اس مہینے کی شروعات سے 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ کَل رات صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی 25 فیصد محصولات عائد کئے جانے کی تصدیق کی، جو 4 مارچ سے نافذ ہوگا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے، جب میکسیکو اور کینیڈا کے حکام، اِن اضافی محصولات سے بچنے پر تبادلہ خیال کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں Fentanyl کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات چین میں تیار کی جاتی ہیں اور کینیڈا اور میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہوتی ہیں۔
Site Admin | February 28, 2025 9:37 AM | US-NEW TARRIF
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔