February 26, 2025 10:00 PM

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دولت مند امیگرینٹس کیلئے گولڈ کارڈ انویسٹر ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالدار امیگرینٹس کیلئے ایک نئے گولڈ کارڈ اِنویسٹر ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے، جو موجودہ EB-5 ویزا کی جگہ لے گا۔ Oval آفس سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ کمپنیاں انتہائی باصلاحیت ملازمین کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرکے امیگریشن گولڈ کارڈ خرید سکتی ہیں تاکہ کام کاج کیلئے دیئے جانے والے ویزے اور گرین کارڈ کی غیریقینی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے اِس اسکیم کو گرین کارڈ سسٹم سے بالاتر گرین کارڈ Privileges Plus اسکیم قرار دیا۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ اِس اسکیم کے ذریعے H-1B کے کام کاج سے متعلق ویزا کی غیریقینی صورتحال اور اُن افراد کیلئے بیسیوں سال تک گرین کارڈ کے انتظار کی صورتحال سے نمٹا جاسکے گا، جن کا یہاں رہنا ضروری ہے۔

کامرس سکریٹری Howard Lutnick نے کہا کہ گولڈ کارڈ EB 5 نام کے موجودہ پروگرام کی جگہ لے گا، جو ایسے لوگوں کو امیگریشن کی رعایات مہیا کراتا ہے، جو 8 لاکھ ڈالر اور 10 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے درمیان سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔ توقع ہے کہ اِس پروگرام کا آغاز دو ہفتے میں ہوجائے گا۔ x