March 26, 2025 9:57 AM | Tump US Electios

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکیوٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت امریکہ کے انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکیوٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت امریکہ کے انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اِن تبدیلیوں کے تحت ووٹر رجسٹریشن کے لیے شہریت کی دستاویز اور اِس بات کو یقینی بنانا لازمی ہوگا کہ انتخابات کے دن سبھی Ballots موصول ہوگئے ہیں۔

اِس حکم میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ امریکہ، بنیادی اور لازمی انتخابی تحفظات کو لاگو کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انھوں نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ رائے دہندگان کی فہرستوں کو، ایک دوسرے کو فراہم کرنے اور انتخابات سے متعلق جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے، وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک کریں۔

آرڈر میں اِس بات کے لیے بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں افسران اِس حکم پر عمل نہ کر پائیں،   وہاں وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کردیں۔

یہ قدم خاص طور پر Mail کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عمل میں، انتخابات میں بدعنوانیوں اور گھوٹالوں کے جناب ٹرمپ کے بار بار کیے گئے دعووں کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔