ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2025 9:55 AM | US - Korea Deal

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جس میں امریکہ بھیجے جانے والی جنوبی کوریائی برآمدات پر 15 فیصد محصولات عائد کرنا شامل ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جس میں امریکہ بھیجے جانے والی جنوبی کوریائی برآمدات پر 15 فیصد محصولات عائد کرنا شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، کوریا جمہوریہ کے ساتھ ”مکمل اور جامع تجارتی سمجھوتے“ پر پہنچ گیا ہے، جس سے اربوں ڈالرس کی سرمایہ کاری اور خریداری ممکن ہوسکے گی۔ سمجھوتے کے مطابق جنوبی کوریا، ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ امریکی پروجیکٹوں میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ اِس کے علاوہ جنوبی کوریا نے 100 ارب ڈالرس کی رقیق قدرتی گیس اور توانائی کی دیگر مصنوعات خریدنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر Lee Jae Myung نے کہا کہ یہ سمجھوتہ جنوبی کوریا کو دیگر ملکوں کے مقابلے برابری یا اور بھی بہتر پوزیشن میں لے آئے گا۔×