امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت اہمیت کے حامل ایشیاء کے اپنے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ ملیشیا میں آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ چین کے صدر Xi Jinping اور شمالی کوریا کے لیڈر Kim Jong Un سمیت کئی دیگر علاقائی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ جناب Jinping اور جناب ٹرمپ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واشنگٹن سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے اس بات کا اعتماد ظاہر کیا کہ چین سوفیصد اضافی ٹیرف سے بچنے کیلئے معاہدہ کرنے پر راضی ہوجائے گا۔ ملیشیا میں اپنے قیام کے دوران توقع ہے کہ جناب ٹرمپ ایک نئے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کریں گے اور تھائی اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے دوران وہاں موجود رہیں گے۔ اُن کا برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva سے ملاقات کرنے کا پروگرام بھی ہے۔×
Site Admin | October 25, 2025 3:14 PM
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت اہمیت کے حامل ایشیاء کے اپنے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ ملیشیا میں آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔