ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 21, 2025 9:27 AM | US Golden Dome

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے، اپنے ملک کے دفاع کیلئے ”گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام“ کا اعلان کیاہے، جس پر 175 ارب ڈالر کا خرچ آئے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے، اپنے ملک کے دفاع کیلئے ”گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام“ کا اعلان کیاہے، جس پر 175 ارب ڈالر کا خرچ آئے گا۔ انہوں نے امریکی خلائی فورس کے، جنرل مائیکل Guetlein کو، اِس پروگرام کے سربراہ کے طور پر نامزد کیاہے۔ اِس پروگرام کا مقصد چین اور روس کی طرف سے درپیش خطروں کو روکنا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC- Ashish Abraham

ڈونلڈ ٹرمپ نے، وہائٹ ہاؤس میں کل رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گولڈن ڈوم، امریکہ کو لمبی دوری والے میزائلوں سے بچائے گا، جس میں وہ میزائل بھی شامل ہیں جو خلا یا دیگر براعظموں میں نصب کئے گئے ہیں۔ اِس نظام کو موجودہ دفاعی نظام میں شامل کیاجائے گا۔ یہ قدم، اسرائیل کے Iron Dome سے متاثر ہوکر اٹھایاگیاہے، البتہ یہ اُس سے کہیں بڑا نظام ہے۔ گولڈن ڈوم کا مقصد ایسے مصنوعی سیارچوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیناہے جو اپنی طرف آنے والے میزائلوں کا پتہ لگاسکے، اُن کا پیچھا کرسکے اور انہیں خلا میں ہی تباہ کرنے کی  صلاحیت کا حامل ہو۔ اِس دفاعی نظام کے تحت، دشمن کے میزائل کا پتہ لگانے اور اُس کا پیچھا کرنے کیلئے سیکڑوں مصنوعی سیارچے تعینات کئے جائیں گے۔

 امریکہ کے صدر نے کہاکہ یہ پروجیکٹ، جنوری 2029 میں اُن کے عہدے کی مدت کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، لیکن صنعت کے ماہرین کو اِس کا یقین کم ہے کہ یہ پروگرام، اتنی مدت اور لاگت کے اندر اندر مکمل ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کیلئے کینڈا نے دلچسپی کا اظہار کیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں