امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ میں، جنگ بندی پر راضی ہونے کیلئے روس کو 10 سے 12 دن کی نئی مختصر مدت کی مہلت دی ہے۔ امریکی صدر نے کہاکہ چونکہ امن کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے، لہٰذا مزید انتظار کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
ٹرمپ نے دو ہفتے پہلے کہا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پاس جنگ ختم کرنے کیلئے 50 دن ہیں، بصورت دیگر روس کو بھاری محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسکاٹ لینڈ میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ منگل کے روز نئی مہلت کی تصدیق کریں گے۔ تاہم انہوں نے ماسکو پر پابندیاں اور ثانوی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو پھر دُہرایا۔×