امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انڈونیشیا پر مجوزہ محصولات 19 فیصد میں کمی کرکے انڈونیشیا کے ساتھ ایک نیا تجارتی سمجھوتہ کیا ہے۔ اس کے بدلے میں امریکی کمپنیوں کو انڈونیشیا میں مکمل طور پر داخل ہونے کی آزادی ہوگی۔
انڈونیشیا 15 ارب امریکہ ڈالر کی بجلی خریدے گا۔ ساڑھے چار ارب ڈالر کی زراعتی اشیاء اور 50 بوئنگ جہاز خریدے گا۔ انڈونیشیا کی جانب سے سمجھوتے کی شرائط پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم صدر Prabowo Subianto نے اِسے باہمی مفاد کا ایک نیا دور بتایا ہے۔
اُدھر امریکہ نے زیادہ قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے میکسیکو کے ٹماٹروں پر 17 فیصد محصول عائد کر دیا ہے۔ میکسیکو نے اس دعوے سے انکار کیا ہے اور قیمتیں بڑھنے سے خبردار کیا ہے۔ زیادہ محصولات کے ذریعہ عالمی تجارت کو ایک نئی شکل دینے کی وائٹ ہاؤس کی نئی کوششوں کے درمیان یہ پیش رفت ہوئی ہے۔X