ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 12, 2025 3:00 PM

printer

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ غزہ امن سمجھوتے سے متعلق دستخط کئے جانے کی تقریب میں شرکت کیلئے اسرائیل اور مصر جارہے ہیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج اسرائیل اور مصر کے سفارتی دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور غزہ امن سمجھوتے سے متعلق دستخط کئے جانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کا اعلان کئے جانے کے بعد سے اسرائیل کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔ اُن کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے کہ جب غزہ قیامِ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کی بات ہو رہی ہے۔
اسرائیل کے دورے کے بعد صدر ٹرمپ، مصر جائیں گے، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ اِس سے قبل صدر ٹرمپ نے 21 نکاتی غزہ امن منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں حماس گروپ کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔