امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول Melania Trump نے کَل وسطی Texas کے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے اِس سیلاب کو اِتنا تباہ کُن بتایا جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
اِس سیلاب میں 36 بچوں سمیت کم سے کم 120 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اِس سیلاب میں 160 سے زیادہ افراد لاپتہ بھی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے دورے میں متاثرہ کنبوں، بچاؤ کارکنوں اور ساحلی محافظوں سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے زیادہ متاثرہ Kerrville کے مکینوں کو یقین دلایا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی، نئے سرے سے تعمیر میں مدد کرے گی۔ x