امریکہ کے شہریت اور تارکینِ وطن سے متعلق محکمے نے وضاحت کی ہے کہ نئے ایک لاکھ ڈالر کی فیس والے ویزا کا H-1B ویزا رکھنے والے موجودہ افراد پر اطلاق نہیں ہوگا، جس سے بھارت کے پیشہ ور افراد اور طلباء کو بڑی راحت ملی ہے
امریکہ کے شہریت اور تارکینِ وطن سے متعلق محکمے (USCIS) نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ میں پہلے سے موجود انٹرنیشنل Graduates اور H-1B ویزا رکھنے والے موجودہ افراد پر نئے ایک لاکھ ڈالر کی فیس والے H-1B ویزا کا اطلاق نہیں ہوگا، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ حکام نے اِس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ F-1، L-1، یا H-1B ویزا رکھنے والے یا تجدید یا Status میں تبدیلی کے خواہشمند افراد بھی فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رہیں گے۔ اِس وضاحت سے بھارت کے پیشہ ور افراد اور طلباء کو بڑی راحت ملے گی۔