امریکہ کے سپریم کورٹ نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرم تہور رانا کی، اُسے بھارت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

امریکہ کی سپریم کورٹ نے، ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے ایک ملزم Tahawwur Rana کی اُس درخواست کو خارج کردیا ہے جس میں اُس نے بھارت کو اپنی حوالگی روکنے کی استدعا کی تھی۔

64 سالہ پاکستانی نژاد Tahawwur کناڈا کا شہری ہے اور وہ اِس وقت لاس اینجلس جیل میں بند ہے۔ اُس نے امریکہ میں ہی رہنے کیلئے وہاں کی سپریم کورٹ میں ایک ایمرجنسی درخواست دائر کی تھی۔ اُس نے اپنی درخواست میں یہ دلیل پیش کی تھی کہ اُسے بھارت کے حوالے کرنا، امریکی قانون اور اذیت کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کی خلاف ورزی ہوگی۔ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ نے رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس درخواست میں کچھ طبی رپورٹوں کا ذکر کیا گیا تھا، جس میں یہ دکھایا گیا کہ  اُسے کچھ خطرناک بیماریاں ہیں۔

Tahawwur Rana کی درخواست اُس وقت مسترد کی گئی جب وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے رانا کی حوالگی کو منظوری دینے کا اعلان کیا تھا۔ وہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے سلسلے میں بھارت کو مطلوب ہے جو لشکرطیبہ کے دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔

اِن دھماکوں میں 174 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ راناکا، پاکستانی امریکی نژاد اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد  David Coleman Headley سے مبینہ طور پر تعلق تھا، جو اِن حملوں کا ایک اہم سازشی تھا۔