امریکہ کے سپریم کورٹ نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پرانے قانون کو استعمال کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ قانون وینیزوئیلا کے تارکینِ وطن کو، بغیر مناسب کارروائی کے، ملک سے باہر بھیجنے سے متعلق ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کو کیا گیا۔ اِس قانون کا استعمال آخری بار دوسری عالمی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔
جناب ٹرمپ نے اِس کے جواب میں اپنے Truth سوشل اکاؤنٹ پر عدلیہ کی نکتہ چینی کی ہے۔ انھوں نے ججوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو کمزور اور بے اثر بتایا ہے۔
ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارکان اور انسانی حقوق سے متعلق گروپوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ، اِن تارکینِ وطن کو بغیر مناسب قانونی سنوائی کے، ملک سے باہر بھیج کر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
سینیٹرAmy Klobuchar نے خبردار کیا ہے کہ ملک ایک آئینی بحران کے، قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔x