May 14, 2025 3:35 PM

printer

امریکہ کے ایک ممتاز فوجی ماہر سمیت دنیا کے کئی دفاعی ماہرین نے بھارت کے آپریشن سندور کی فیصلہ کن فوجی فتح کی ستائش کی ہے۔

امریکہ کے ایک ممتاز فوجی ماہر John Spencer سمیت دنیا کے کئی دفاعی ماہرین نے بھارت کے آپریشن سندور کی فیصلہ کن فوجی فتح قرار دیتے ہوئے اِس کی ستائش کی ہے۔ John Spencer ایک ممتاز ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ نیو یارک میں واقع Modern War Institute میں Urban Warfare Studies کے شعبے کے سربراہ بھی ہیں۔ 22 اپریل کے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے Spencer نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے مقابلے میں بھارت نے اِس دہشت گردانہ حملے کا کسی تاخیر کے بغیر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بہت جامع اور نپے تُلے انداز میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایٹمی بلیک میل کے موقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جناب مودی نے واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت اِس طرح کی دھمکیوں کو برداشت نہیں کرے گا اور فوری طور پر اِس کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔ ایک اور بین الاقوامی ماہر Austria کے Tom Cooper نے بھارت کے جوابی اقدام کو بالکل واضح کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر Cooper نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارت کی فوجی بالادستی کی وجہ سے ہی پاکستان نے جنگ بندی کی دہائی دی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔