امریکہ کی سپریم کورٹ کے ججوں نے 100 سے زیادہ ملکوں سے ہونے والی درآمدات پر یکطرفہ طور پر محصولات عائد کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 1977 کے بین الاقوامی ایمرجنسی اقتصادی اختیارات ایکٹ کے استعمال کے قانونی جواز پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے تجارتی خسارہ کم کرنے اور امریکہ میں اور زیادہ مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے کی کوشش میں یہ قدم اُٹھایا تھا۔
اِس کیس کو گذشتہ کئی برسوں میں سب سے اہم اقتصادی کیسوں میں سے ایک مانا جارہا ہے۔ اِس سے اِس بات کا تعین ہوسکے گا کہ صدر ٹرمپ نے ٹیکس لگانے کیلئے اپنے اختیارات کے دائرے میں رہ کر کام کیا ہے یا کانگریس کی اتھارٹی سے تجاوز کیا ہے۔
کئی چھوٹے کاروباری اداروں اور کُچھ ریاستوں نے اِن محصولات کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں چیلنج کیا ہے۔×