July 9, 2025 11:13 PM

printer

امریکہ کی سپریم کورٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اُس وقت ایک اور کامیابی ملی جب عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کی اجازت دے دی

امریکہ کی سپریم کورٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اُس وقت ایک اور کامیابی ملی جب عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کی اجازت دے دی۔

اِس فیصلے نے نچلی عدالت کے اُس فیصلے کو پلٹ دیا ہے، جس میں ملازمین کو عارضی یا مستقل طور پر ملازمتوں سے فارغ کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ یہ اقدامات، حکومتی کارکردگی کے محکمے، DOGE کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، جس کی قیادت شروعات میں ارب پتی ایلون مسک کر رہے تھے۔  تازہ فیصلے سے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ قانونی چیلنجز برقرار رہیں گے۔

DOGE کی جانب سے اپریل 2025 تک 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد حالیہ فیصلوں کی حمایت کی ہے۔ x