January 7, 2026 9:57 PM

printer

امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کئے جانے کے بیان کے بعد اسپین اور یوروپی ممالک نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے

اسپین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کیلئے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کا احترام، عالمی امن کیلئے نہایت ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر، اسپین کے وزیرِ اعظم Pedro Sanchez نے کہا کہ اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی، پولینڈ اور برطانیہ کے ساتھ ملکر، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو حاصل کرنے سے متعلق بیان کے بعد سامنے آیا۔ یوروپ میں بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران NATO کے کئی اتحادیوں نے، ڈنمارک اور گرین لینڈ کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے اور Arctic خطے میں اجتماعی سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔