December 23, 2025 9:29 AM

printer

امریکہ کا AST Space Mobile Bule Bird Block-2 مواصلاتی سیٹیلائٹ LVM3-M6 Rocket  سے مقامی وقت کے مطابق کَل صبح آٹھ بج کر 54 منٹ پر کل اسرو کی جانب سے چھوڑا جائے گا۔

امریکہ کا AST Space Mobile Bule Bird Block-2 مواصلاتی سیٹیلائٹ LVM3-M6 Rocket  سے مقامی وقت کے مطابق کَل صبح آٹھ بج کر 54 منٹ پر کل اسرو کی جانب سے چھوڑا جائے گا۔ LVM3 کی یہ چھٹی آپریشنل پرواز کمرشیل مشن کیلئے وقف کی گئی ہے جوکہ سیٹیلائٹ کو کم اونچائی والے زمینی مدار میں نصب کرے گا۔Bule Bird Block-2  LEO کے ذریعے سب سے بڑا تجارتی مواصلاتی سیٹیلائٹ ہوگا اور یہ بھارت کی جانب سے LVM-3 کے ذریعے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری payload ہے۔ یہ سیٹیلائٹ AST اسپیس موبائل کے اگلے سلسلے کے نظام کا ایک حصہ ہے، جو خصوصی ہارڈویئرکے بغیر معیاری اسمارٹ فونز کو براہِ راست Cellular براڈبینڈ کنکٹوٹی فراہم کرے گا۔

اِس کا مقصد عالمی سطح پر 4G/5G کنکٹوٹی فراہم کرنا ہے جو کالز، ویب Access اور ویڈیو خدمات کو خلا سے  براہِ راست ممکن بنائے گا۔LVM-3  ایک تین مرحلے والا لانچ وہیکل ہے جسے ISRO کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اِس سے پہلے چندریان دو، چندریان تین اور ون ویب مشن لانچ کیا گیا ہے۔x