June 27, 2025 10:10 AM | Quad Meeting

printer

امریکہ پہلی جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ منعقد کرے گا

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں پہلی جولائی کو QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان Tommy Pigott نے ایک پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔ جناب Pigott نے بتایا کہ اگلے ہفتے 2025 کی QUAD کی وزراء خارجہ کی میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔

اِدھر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا ہے کہ انھوں نے QUAD میٹنگ سے قبل آسٹریلیا کے وزیر خارجہ Penelope Ying-Yen Wong کے ساتھ مفید گفتگو کی ہے۔ انھوں نے دوطرفہ اشتراک اور بھارت-بحرالکاہل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اِس سے پہلے اِس مہینے کی 18 تاریخ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے QUAD سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی کا دعوت نامہ قبول کرلیا تھا، جو اِس سال کے اواخر میں نئی دلّی میں ہوگی۔

QUAD، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے درمیان ایک سفارتی ساجھیداری ہے، جو کھلے، مستحکم اور خوشحال، سب کی شمولیت والے اور مضبوط بھارت-بحر الکاہل خطے کی حمایت کرنے کی پابند ہے۔×