December 11, 2025 9:30 AM | US Visa

printer

امریکہ نے H-1B ویزا درخواست گزاروں کیلئے آن لائن موجودگی کی جانچ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

امریکہ نے سبھی H-1B خصوصی پیشہ ورانہ کارکنوں اور اُن کے H-4 زیر کفالت افراد سمیت سوشل میڈیا اور آن لائن موجودگی کے اپنے جائزے کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ بھارت میں امریکی سفارتخانے نے یہ جانکاری دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں سبھی H-1B اور H-4 درخواست گزاروں کیلئے سوشل میڈیا اسکریننگ کو لازمی بنانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا، جس سے ہزاروں کارکنوں اور اُن کے ارکانِ خاندان کیلئے  پھر سے غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔ ×