امریکہ میں سبکدوش ہو رہی بائیڈن انتظامیہ نے چین کے بڑھتے صنعتی اور فوجی عروج کو کم کرنے اور طاقتور AI چپس اور کلوزڈ AI ماڈلس تک رسائی پر روک لگانے کے مقصد سے دیسی طور پر تیار کردہ AI چپس کی برآمدات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ کے دفتر چھوڑنے سے محض ایک ہفتے پہلے لئے گئے اِس فیصلے سے بیجنگ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
امریکہ کی کامرس کی وزیر Gina Raimondo نے کہا کہ قوانین، ایڈوانسڈ AI ٹیکنالوجی کے تحفظ اور اِن کے غیرملکی ہاتھوں میں پڑنے سے روکنے کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ چین اور روس پر ایڈوانسڈ چپس خریدنے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ یہ ممالک اب کلوزڈ AI ماڈلس پر لگی اضافی پابندیوں کا بھی سامنا کریں گے۔
Site Admin | January 13, 2025 9:36 PM
امریکہ نے AI چپس تک چین کی رسائی کو روکنے کیلئے برآمداتی پابندیاں عائد کردی ہیں
