امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے کناڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کردیے ہیں اور اب وہ کناڈا کیلئے محصول کی ایک نئی شرح کا جلد ہی اعلان کریں گے۔
یہ تازہ ترین پیش رفت، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا Truth Social پر کیا، ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پڑوسی ممالک جولائی کے وسط تک ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق کرنے کے تئیں کام کر رہے تھے۔
اس سال کے اوائل میں ٹرمپ نے ایک تجارتی جنگ چھیڑی تھی اور معاشی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کناڈا کے الحاق کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی اشیا پر محصولات نافذ کردیے۔
گزشتہ برس قانون نافذ کیے جانے کے بعد سے، کناڈا کا تین فیصد ڈیجیٹل خدمات ٹیکس، امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات میں ایک اہم نقطہ رہا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ پیر کے دن سے ہوگا۔