امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ماہ نیویارک جانے کی اجازت نہیں دے گا، جہاں امریکہ کے بہت سے اتحادی، فلسطین کو ایک مملکت کے طور پر تسلیم کریں گے۔
امریکہ کے محکمہئ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ Marco Rubio، فلسطین اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگانائزیشن PLO کے ارکان کو ویزا دینے سے انکار کر رہے ہیں اور اِن کے ویزا منسوخ کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات امریکہ کے قومی سکیورٹی کے مفاد میں ہے کہ PLO اور PA کو اُن کے وعدوں پر عمل نہ کرنے پر اُنہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔×