امریکی محکمہئ خارجہ نے 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے لیے ذمہ دار گروپ The Resistance Front (TRF) کو دہشت گرد تنظیم کے زمرے میں رکھا ہے۔ ایک بیان میں امریکہ کے وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے TRF کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور خاص طور پر نامزد کیا گیا عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے نیز پہلگام حملے کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی صدر ٹرمپ کی اپیل کو عملی شکل دینے کا اظہار ہوتا ہے۔
لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم TRF نے 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ اس واقعے میں 26 عام شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ TRF نے بھارت کے سکیورٹی فورسز کے خلاف کئی حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے خلاف سخت اور ٹھوس موقف اختیار کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاء پسندی کی لعنت کو اُجاگر کیا۔