امریکہ نے نئے تیار کیے گئے جدید طرز کے اوسط دوری کے فضا سے فضا میں وار کرنے والے میزائل پاکستان کو سپلائی کیے جانے کی بات سے انکار کیا ہے۔ ایک وضاحتی بیان میں بھارت میں امریکی سفارتخانے نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ کے غیر ملکی ملٹری فروخت کے کانٹریکٹ میں حالیہ ترمیم پاکستان کو نئے اسلحہ نظام کی منتقلی نہیں ہے۔
یہ وضاحت اِن اطلاعات کے تناظر میں سامنے آئی ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کو اُن ملکوں میں شامل کیا گیا ہے جنھیں نئی طرز کے اوسط دوری کے فضا سے فضا میں وار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے۔
Site Admin | October 10, 2025 3:00 PM
امریکہ نے پاکستان کو اوسط دوری کے، فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے
 
						