ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2025 2:29 PM

printer

امریکہ نے وینیزویلا کے صدر نکولا مدُورو کی گرفتاری کیلئے اطلاع دینے والے شخص کو دیئے جانے والے انعام کی رقم کو دوگنا کرکے پانچ کروڑ ڈالر کردیا ہے

امریکہ نے وینیزویلا کے صدر نکولا مدُورو کی گرفتاری کیلئے اطلاع دینے والے شخص کو دیئے جانے والے انعام کی رقم کو دوگنا کرکے پانچ کروڑ ڈالر کردیا ہے۔ مدورو پر الزام ہے کہ وہ دنیا میں ممنوعہ نشیلی اشیا کے سب سے بڑے تجارت کاروں میں شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مدورو پر ایک طویل عرصے سے تنقید کرتے رہے ہیں۔
وینیزویلا کے وزیر خارجہ Yvan Gill نے کہا کہ اِس نئے انعام کی رقم افسوسناک ہے اور انھوں نے اِسے سیاسی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران، امریکی حکومت نے مدورو اور وینیزویلا کے اعلیٰ درجے کے حکام پر بہت سے الزامات عائد کئے ہیں جن میں نشیلی اشیا کی دہشت گردی، بدعنوانی اور نشیلی اشیاء کی تجارت شامل ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔