December 11, 2025 3:03 PM

printer

امریکہ نے وینیزوئیلا کے ساحل سے دور ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ صدر Nicola Maduro کی سرکار کے ساتھ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

امریکہ نے وینیزوئیلا کے ساحل سے دور ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ صدر Nicola Maduro کی سرکار کے ساتھ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک بڑے تیل بردار جہاز کو ٹھوس وجوہات کی بنا پر وینیزوئلا کے ساحل سے ضبط کیا گیا۔ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ضبط کرنے کی کارروائی امریکی کوسٹ گارڈ کی زیر قیادت ہوئی، جس میں بحریہ کا تعاون حاصل تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جہاز کس کی ملکیت ہے یا اِس کا تعلق کس ملک سے ہے۔ امریکہ نے گذشتہ دہائیوں میں اِس خطے میں سب سے مضبوط فوجی موجودگی قائم کی اور کیربیائی سمندر نیز مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار جہازوں پر مہلک حملوں کے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔×