امریکہ نے وسطی امریکہ کے اُن باشندوں پر ویزہ سے متعلق بندشوں کی ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جن پر چین کی کمیونسٹ پارٹی CCP کی طرف سے کام کرنے اور قانون کو کمزور کرنے کا الزام ہے۔
ایک پریس بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کَل ویزہ پابندیوں کی ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا، جس میں امریکہ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ وسطی امریکی ملکوں کے اُن باشندوں پر امریکی ویزہ کی بندش عائد کردے، جو CCP کی طرف سے قصداً کام کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر ایسی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ہدایات، اختیارات اور فنڈ دیتے ہیں، نیز حمایت فراہم کرتے ہیں، جن سے خطے میں قانون کی بالا دستی کو زک پہنچتی ہے۔
بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ امریکہ، وسطی امریکہ میں چین کے، بد عنوانی پر مبنی اثر کی روک تھام اور قانون کو زک پہنچانے کی کوششوں پر روک لگانے کا پابند ہے۔
Site Admin | September 5, 2025 3:08 PM
امریکہ نے وسطی امریکہ کے باشندوں پر ویزہ بندشوں کا اعلان کیا ہے، جن پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے لیے کام کرنے کا الزام ہے
