امریکی سینٹرل کمان نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی فورسز نے صنعا میں میزائل اسٹور کرنے کے ایک مرکز اور یمن کے حوثی باغی گروپ کے کمان اور کنٹرول مرکز پر کَل رات فضائی حملے کئے۔ امریکی فورسز نے بحرِ احمر پر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونس اور بحری جہاز شکن کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔
اِس سے قبل حوثی باغیوں نے وسطی اسرئیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں تَل ابیب میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔ پچھلے سال نومبر کے مہینے سے حوثیوں نے اسرائیل کے شہروں پر راکٹ اور ڈرون حملے تیز کررکھے ہیں اور بحرِ احمر میں اسرائیل سے وابستہ جہاز رانی کی سرگرمیوں میں بھی خلل ڈالا ہے۔
اُدھر امریکہ اور برطانیہ کی بحری افواج کا مخلوط اتحاد جنوری کے مہینے سے حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر لگاتار فضائی حملے کرتا رہا ہے تاکہ اُسے پسپا کیا جاسکے۔ x