ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:28 AM | US - Russia Sanction

printer

امریکہ نے روس کی دو سب سے بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے روس کی دو سب سے بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، تاکہ یوکرین میں امن سمجھوتے کیلئے روس پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent نے کہا کہ لڑائی ختم کرنے سے صدر پتن کے انکار کی وجہ سے نئی پابندیاں ضروری تھیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تیل کمپنیاں روس کی جنگی مشینری کیلئے سرمایہ فراہم کررہی تھیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہلاکتوں کا سلسلہ روکا جائے اور فوری جنگ بندی نافذ کی جائے۔

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سکریٹری جنرل کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی روس کے صدر پتن کے ساتھ بات کرتے ہیں تو اُن کی اچھی گفتگو ہوتی ہے، لیکن بعد میں اِس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔×