امریکہ نے جوابی محصول معطل رکھنے کی مدت 9 جولائی سے بڑھاکر پہلی اگست کردی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا سے درآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد محصول کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے جوابی محصول معطل رکھنے کی مدت 9 جولائی سے بڑھاکر پہلی اگست کردی ہے۔ اِس طرح متاثرہ ملکوں کے امریکہ کے ساتھ عبوری تجارتی سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کیلئے مزید وقت مل گیا ہے۔ شروع میں امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دو اپریل کو اعلان کیا تھا کہ بھارت سمیت کئی ملکوں پر محصولات عائد کیے جائیں گے لیکن اِس پر عمل درآمد 90 دن کیلئے روک دیا گیا تھا اور تجارتی ساجھیدار ملکوں کو کسی اتفاق رائے پر پہنچنے پر 9 جولائی تک کا وقت مل گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے جو نیا اعلان کیا گیا ہے، اُس میں 14 ملکوں پر محصول کی نئی شرحوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو پہلی اگست سے نافذ ہوں گی۔ اعلان کے مطابق ملیشیا، تیونیشیا اور قزاخستان سے درآمد ہونے والے سامان پر 25 فیصد محصول نافذ کیا جائے گا، جبکہ جنوبی افریقہ اور بوسنیا ہرزے گووینا پر 30 فیصد، انڈونیشیا کے سامان پر 32 فیصد، سربیا اور بنگلہ دیش کے سامان پر 35 فیصد اور لاؤس اور میانما سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 40 فیصد محصول نافذ کیا جائے گا۔ x