January 16, 2025 9:57 AM | US Sanction

printer

امریکہ نے تین بھارتی اداروں پر سے پابندیاں ختم کردی ہیں جن میں Bhabha ایٹمی تحقیقی مرکزBARC  بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے تین بھارتی اداروں پر سے پابندیاں ختم کردی ہیں جن میں Bhabha ایٹمی تحقیقی مرکزBARC  بھی شامل ہیں۔ دیگر دو کمپنیاں Indian Rare Earths  اور اندرا گاندھی ایٹمی تحقیقی مرکز ہیں۔ امریکہ کے انڈسٹری اور سیکیورٹی سے متعلق بیورو BIS نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں جو سرد جنگ کے دور میں عائد کی گئیں تھیں، ختم کردی گئی ہیں، تاکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اہداف کو فروغ دیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت اور امریکہ کے درمیان توانائی کی ضروریات اور سائنس و ٹیکنالوجی میں مشترکہ کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔BIS  نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور امریکہ نے پُرامن ایٹمی تعاون اور متعلقہ تحقیقی سرگرمیوں میں اپنی شراکت کو مضبوط کیا ہے، جس سے دنیا بھر کے مختلف شریک ممالک کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔ ساتھ ہی امریکہ نے قومی سکیورٹی اور خارجی پالیسی مفاد میں مختلف مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں چین کی 11کمپنیوں کو Entity  لسٹ میں شامل کیا ہے کیونکہ ان کی سرگرمیوں کو امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

Entity لسٹ غیر ملکی افراد، کمپنیوں اور تنظیموں کا امریکی حکومت کا ایک مجموعہ ہے جنھیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ خیال کیا جاتا ہے۔x