امریکہ نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کی وجہ سے مغربی ایشیاء میں کئی مقامات سے غیر ضروری عملے کے اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان اہلکاروں کو اس لئے باہر لایا جارہا ہے کیونکہ یہ خطہ ایک خطرناک مقام بن سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں اور اُن کے ارکان خاندان کی سلامتی اور حفاظت امریکی سرکار کی اولین ترجیح ہے۔ اس احتیاطی قدم سے مغربی ایشیاء میں عدم استحکام کے تعلق سے بڑھتی ہوئی تشویش اجاگر ہوتی ہے۔×
Site Admin | June 12, 2025 6:39 PM
امریکہ نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کی وجہ سے مغربی ایشیاء میں کئی مقامات سے غیر ضروری عملے کے اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔