امریکہ نے ایران کی چابہار بندرگاہ پر کام کاج کی خاطر پابندیوں میں بھارت کو چھ ماہ کی رعایت دی ہے۔ آج دوپہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت کو چھ ماہ کی مدت کیلئے یہ رعایت دی گئی۔ پابندیوں میں رعایت کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔ ترجمان نے اِس بات کی بھی تصدیق کی کہ کچھ کمپنیوں کو چین سے زیر زمین نایاب مقناطیس درآمد کرنے کیلئے لائسنس موصول ہوئے ہیں۔
جناب جیسوال نے یہ بھی کہا کہ بھارت، روس کی تیل کمپنیوں پر حالیہ امریکی پابندیوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی طور پر بھارت کے فیصلے، بدلتے عالمی بازار کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔پاکستان-افغانستان سوال پر ترجمان نے اِس بات کی طرف اشارہ کیا کہ پاکستان، افغانستان کو اپنے علاقوں کی سالمیت برقرار رکھنے کیلئے اشتعال دکھا رہا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں جناب جیسوال نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت پَن بجلی پروجیکٹوں سمیت پانی کے اُس کے پائیدار بندوبست میں مدد کیلئے مسلسل تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہرات صوبے میں سلمیٰ باندھ سمیت اشتراک کی ایک تاریخ ہے۔