January 16, 2026 2:32 PM

printer

امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ مظاہرین پر پُر تشدد کارروائی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا

امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ بقول اُس کے مظاہرین پر ایک پُر تشدد کارروائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہا ہے۔ کَل رات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی جلسے میں امریکہ کے مستقل نمائندہ Mike waltz نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یہ واضح کردیا ہے کہ مظاہرین کی ہلاکت کو روکنے کیلئے سبھی متبادل اُن کے سامنے ہیں۔ اُدھر ایران کے نائب مستقل نمائندہ غلام حسین درزی نے کہا کہ جارحیت، براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی کارروائی کا جواب ایک فیصلہ کن، متناسب اور قانونی کارروائی سے دیا جائے گا۔

اِسی دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ایران نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سبب مظاہرین کو پھانسی دینے کی دھمکیوں کا سلسلہ روک رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل Martha Pobee، جنہوں نے کونسل کو جانکاری دی اِن مظاہروں کی وجہ، افراط زر اور ریال کی گرتی ہوئی قدر ہے اور اِن میں پچھلے ہفتے کے مقابلے کمی آئی ہے۔

روس اور چین کی حمایت والے ایران نے امریکہ پر کشیدگی کو ہوا دینے پر اُس کی نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے گا۔