امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اُس قرارداد کو پھر سے ویٹو کردیا ہے، جس میں غزہ میں بلا تاخیر اور مستقل جنگ بندی نیز یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سبھی دیگر 14 ارکان نے اسرائیل پر اِس بات کے لیے زور دیا کہ وہ 21 لاکھ فلسطینیوں کے لیے پہنچائی جانے والی امداد پر سبھی بندشیں ہٹائے۔ اِن ملکوں نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کُن قرار دیا۔ تقریباً دو سال قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے امریکہ نے چھٹی مرتبہ ویٹو کیا ہے۔ اِس اقدام سے عالمی منظر نامے پر امریکہ اور اسرائیل کے الگ تھلگ ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔x
Site Admin | September 19, 2025 10:21 AM | US-VETO
امریکہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اُس قرار داد کو ویٹو کردیا ہے جس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا گیا تھا۔