امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت 75 ملکوں کے تارکین وطن کے امیگرینٹ ویزے کی کارروائی پر روک لگادے گا۔ امریکی محکمہئ خارجہ نے کہا کہ اِن ممالک کہ تارکین وطن، ناقابل قبول طریقے سے امریکی لوگوں سے فلاح و بہبود حاصل کررہے ہیں اور یہ اپنی امریکہ آمد پر کئی مرتبہ حکومت کی ذمہ داری بن جاتے ہیں۔ امیگرینٹ ویزا کی کارروائی پر روک تب تک جاری رہے گی، جب تکہ امریکہ اِس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کے نئے تارکین وطن سے امریکہ کے لوگوں کی دولت محفوظ رہے۔
یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کے بعد ہوا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ملک لاکھوں لوگوں کو پناہ نہیں دے سکتا اور اُن کی تعلیم اور صحت دیکھ بھال پر خرچ نہیں کرسکتا۔ جناب ٹرمپ نے مزید کہا کہ اُن کی انتطامیہ اگلے مہینے کی 1 تاریخ سے Sanctury شہروں کیلئے کسی طرح کی ادائیگیاں نہیں کرے گی۔×