امریکہ نے اخوان المسلمون کی، مشرق وسطیٰ کی تین شاخوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے اور اُن پر اور اُن کے ارکان پر بندشیں عائد کر دی ہیں۔
خزانے اور خارجی امور کے محکموں نے، اخوان المسلمون کی لبنانی، اُردنی اور مصری شاخوں کے خلاف، کل رات اِس کارروائی کا اعلان کیا۔ محکموں کا کہنا ہے کہ اِن شاخوں سے امریکہ اور اُس کے مفادات کو خطرہ لاحق ہے۔
خارجی امور کے محکمے نے لبنانی شاخ کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، جو شدید ترین درجہ ہے۔ یہ درجہ اس گروپ کو سامان مہیا کرنے کے ایک مجرمانہ عمل کا ارتکاب پر دیا جاتا ہے۔
خزانے کے محکمے نے اُردنی اور مصری شاخوں کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے کہ وہ حماس کو حمایت دیتی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم، اخوان المسلمون کی شاخوں کے تشدد کو ناکام بنانے اور اور یہ جہاں کہیں اُبھرتا ہے، اُسے کمزور کرنے کی ایک کوشش کا آغاز ہے۔ ×