July 10, 2025 10:02 AM | Srilanka Tariffs

printer

امریکہ نے، سری لنکا کی درآمدات پر اگلے مہینے کی ایک تاریخ سے نافذ ہونے والی مجوزہ محصولات کو 44 فیصد سے گھٹا کر 30 فیصد کر دیا ہے۔

امریکہ نے، سری لنکا کی درآمدات پر اگلے مہینے کی ایک تاریخ سے نافذ ہونے والی مجوزہ محصولات کو 44 فیصد سے گھٹا کر 30 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع تر تجارتی پالیسی کے حصے کے طور پر لیا گیا ہے، جن میں اس سال مئی میں واشنگٹن میں ہوئی بات چیت سمیت اعلیٰ سطحی مذاکرات شامل ہیں۔

ایک طرف جہاں، محصولات میں کمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے، تو وہیں دوسری جانب نئے محصولات سے سری لنکا کی معاشی بازیابی، جو کہ برآمداتی نمو پر منحصر ہے، پر بڑا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ محصولات کے اعلان پر ردِّ عمل ظاہر کرتے ہوئے سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیم چندر نے کہا کہ یہ سری لنکا کے لیے مثبت لمحہ ہے۔×