امریکہ نے، بھارت سے درآمدات پر اضافی 25 فیصد محصول نافذ کرنے سے متعلق ایک پبلک نوٹس باضابطہ طور پر جاری کیا ہے۔ نئے محصولات کا اطلاق کَل سے ہوگا۔
اِس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی پاداش میں بھارت سے آنے والے سامان پر اضافی 25 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اِس طرح یہ محصول مجموعی طور پر 50 فیصد ہوگیا۔
بھارت نے نام نہاد ثانوی محصول کو غیر منصفانہ، نامناسب اور بلا جواز قرار دیا ہے۔ بھارت نے یہ بات دوہرائی ہے کہ اُس کے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے وہ جو کچھ بھی کر سکتا ہے، کرے گا۔x