May 18, 2025 4:09 PM

printer

امریکہ میں کئی ریاستوں میں شدید آندھی طوفان کے سبب کم از کم ستائیس افراد ہلاک اور مزید درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں Kentucky، مِسوری اور کئی دیگر ریاستوں میں شدید آندھی طوفان کے سبب کم از کم 27 افراد ہلاک اور مزید درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔Kentucky ریاست اس طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ وہاں 18 افراد کی ہلاکت  کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بہت سے افراد کی حالت نازک ہے۔

        دوسری جانب اکیلے مِسوری میں ہی، اس طوفان سے پانچ ہزارسے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے اور خبردارکیا ہے۔ بچاؤ کارروائیاں جاری رہنے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔