July 8, 2025 2:47 PM

printer

امریکہ میں ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی

امریکہ میں، سینٹرلTexas میں تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے، کیونکہ تلاش کے چوتھے دن مزید زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ مہلوکین میں سے زیادہ تر کا تعلق    Kerr کاؤنٹی سے ہے،جہاں سمر کیمپ، Mystic کیمپ میں 28 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔Texas کے لیفٹیننٹ گورنمنٹ Dan Patrick نے کہا کہ اگردریائے Guadalupe کے کنارے سیلاب کے وارننگ سائرن نصب ہوتے تو لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے آئندہ گرمی کے موسم تک اس طرح کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے کہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مقامی حکام سے سوالات کئے جارہے تھے کہ آیا حکام اس حادثہ کو روکنے کے لیے مزید کچھ کر سکتے تھے؟