February 16, 2025 10:08 AM | USA AP BAN

printer

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس، AP پر اووَل آفس اور ائر فورس وَن میں غیر معینہ مدّت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس، AP پر اووَل آفس اور ائر فورس وَن میں غیر معینہ مدّت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ نیوز ایجنسی کی جانب سے گَلف آف میکسیکو کی بجائے گَلف آف امیریکا نام استعمال کرنے سے انکار کرنے کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ AP نے اپنے عالمی ناظرین کا حوالہ دیتے ہوئے روایتی نام استعمال کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ نئی شرط میں اُسے شناخت کے بین الاقوامی بحران کا سامنا ہے۔ دوسری جانب وہائٹ ہاؤس نے اسے خلاف ورزی کے طور پر لیا اور جواب میں ایسوسی ایٹڈ پریس AP کی رسائی پر پابندی لگا دی۔ فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے امریکہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف Taylor Budowich نے کہا کہ ایسے میں جب اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کیا جا رہا ہے، تو مخصوص مقامات تک رسائی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔×